سپہ سالار کی ایم پی ٹریننگ سینٹر آمد، جنرل انور کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملٹری پولیس ٹریننگ سینٹر، فرنٹیئر کور ساؤتھ اور ڈیفنس سروسز گارڈ سینٹر کے دورے کئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری پولیس ٹریننگ کے دورے میں ایجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کور آف ملٹری پولیس کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے گئے۔

بعد میں آرمی چیف نے فرنٹیئر کور ساؤتھ اور ڈیفنس سروسز گارڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ایف سی کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو جاری آپریشنز میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

آرمی چیف کو ایف سی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت اور کور ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

آرمی چیف نے میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی عظیم قربانی پرشہید اور ان کے خاندان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

install suchtv android app on google app store