ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید: آئی ایس پی آر

 میجر اسحاق فائل فوٹو میجر اسحاق

ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا جس میں ایک اور دھرتی کے سپوت میجراسحاق نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 سال کے شہید میجر اسحاق کاتعلق خوشاب سے ہے جو دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے، ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ شامل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر اسحاق کے جنازے میں شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی دھرتی کودہشت گردوں سےصاف کررہےہیں، مادروطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store