دھرنے سے متعلق حکومت کے فیصلے پر عمل کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں پاک افغان بارڈر کو ہر صورت محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،انسانی بنیادوں پر کلبھوشن کی والدہ کو ملاقات کی اجازت دی بھی جائے تو کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،ڈی جی آئی ایس پی آرنے دھرنے سے متعلق کسی بھی حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کا عندیہ دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی صورتحال پر روشنی ڈالی،،،انہوں نے کہا کہ پاکستان پاک افغان بارڈر پر نگرانی سخت کر رہا ہے،،،اور کسی بھی صورت افغان سرزمین سے دراندازی کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

پاکستان میں سزا یافتہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ جو ہونا ہے وہ ہوگا اس لیے کلبھوشن کا اپنی والدہ سے ملنے میں کوئی حرج نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آسان نہیں، پورے ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ہورہے ہیں اور یہ آپریشن خفیہ اداروں کی اطلاعات پر ہورہے ہیں، آنے والے دنوں میں یہ آپریشن مزید بہترہوگا، قوم کی حمایت کے بغیر کوئی بھی فوج کامیاب نہیں ہوسکتی۔

راولپنڈی فیض آباد میں جاری دھرنے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ریاست کا ادارہ ہے،حکومت وقت نے جب بھی فوج کو بلایا ہے فوج نے ذمہ داری ادا کی ، صورتحال افہام و تفہیم سے حل ہوجائے تو بہتر ہے تاہم دھرنے کے سلسلے میں حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

سیاسی صورت حال اور سیاست دانوں کے بیانات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاست کا اپنا ایک دائرہ کار ہے، سیاسی عمل چلتا رہنا چاہئے، سیاسی قیادت اور پارلیمنٹ جیسے کرتے ہیں انہیں کرنا چاہئے۔

install suchtv android app on google app store