عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہییں، ہمارے فیصلے جلد آجاتے ہیں جب کہ عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے، رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہییں، سسیلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ لکھنا عدلیہ کو زیب نہیں دیتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے فیصلے تو بہت جلدی آجاتے ہیں اور ہمارے لیے کچھ اور معیار ہے اور ان کے لیے کچھ اور، جس کی وضاحت انہوں نے خود کرتے ہوئے کہا کہ میں تحریک انصاف کی بات کر رہا ہوں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے جو کام کیے پورا پاکستان تسلیم کر رہا ہے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، خوشحالی آئی، جی ڈی پی ریٹ کہاں تک پہنچ گیا اور اللہ کے فضل کرم سے بجلی آئی اور بیروزگاری ختم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، دھرنوں کے باوجود ملک نے ترقی کی اور دھرنوں کا یہ سلسلہ 2014 سے جاری ہے۔

جانب سے ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیے جانے کے باوجود عدالت پیشی کے موقع پر انہوں نے صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب دیا۔

اس سے قبل نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو عدالتی احاطے میں انہوں نے صحافیوں سے مختصر بات کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ استثنیٰ کے باوجود آج آپ آگئے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ دیکھیں کیسے کیسے دور سے ہم گزر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store