پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیرکا کوئی جواز نہیں: اعتزاز احسن

اعتزاز احسن اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیرکا کوئی جواز نہیں ،اس سطح پر کمیشن بنانا معاملے کو طول دینے کے مترادف ہوگا، وزیراعظم کےخاندان نےبیرون ملک بیش بہا اثاثے تسلیم کیے ،انہیں سزا دینا آسان نہیں لیکن کلین چِٹ بھی نہیں مل سکتی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ پہلے روز آجانا چاہئے تھا، وزیراعظم نوازشریف سےمتعلق عدالتی فیصلہ نرم ہی ہوگا اورعدالت نے بہت نرم ہاتھ رکھا ہے۔

پی پی پی رہنما اور ممتاز قانون دان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خاندان نے بیرون ملک اثاثے تسلیم کر لئے ہیں، وزیراعظم کے خاندان نے تمام اثاثوں کے ثبوت دینے ہیں، نوازشریف کا صفائی کا موقف تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

رہنما نے کہا کہ قطریا امارات سے کوئی خط لیکر آجائے تو سارا بزنس وائٹ نہیں ہوسکتا، نوازشریف کے بزنس کو وائٹ قراردینے سے انارکی آجائے گی۔ قانون دان کا موقف تھا کہ عدالت کو وزیراعظم کو طلب کرناچاہئےتھا،وزیراعظم کو طلب نہیں کیا گیا تو کم ازکم ان سے تمام ریکارڈ طلب کیا جاتا۔

install suchtv android app on google app store