اپنا گھر سکیم سے ہاؤسنگ و تعمیرات کے شعبے سے منسلک کئی صنعتوں کو فروغ ملے گا، وزیرِ اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف فائل فوٹو وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں سہولت پر جائزہ اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے صارفین کو قرضوں کی فراہمی میں سست روی اختیار کرنے والے بینکس کے ساتھ سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کی طرف سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبے کی ترقی کیلئے بینکس کلیدی اہمیت کے حامل ہیں، اپنا گھر سکیم سے ہاؤسنگ و تعمیرات کے شعبے سے منسلک کئی صنعتوں کو فروغ ملے گا، صارفین کو قرض فراہمی میں سست روی اختیار کرنے والے بینکس سے رعایت نہ برتی جائے، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کی ترقی کی استعداد رکھتےہیں۔

زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

install suchtv android app on google app store