حج 2027 کے لیے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج وزارت مذہبی امور کی آفیشل ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے کے لیے فی الحال پاسپورٹ ہونا لازمی نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حج بکنگ کے مرحلے پر پاسپورٹ لازمی ہوگا جس کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونی چاہیے، صرف رجسٹرڈ افراد ہی حج 2027 کی بکنگ کے اہل ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق حج بکنگ 'پہلے آئیں پہلے پائیں' کی بنیاد پر مطلوبہ کوٹہ پورا ہونے تک کھلی رہےگی، حج پیکج کے حتمی اخراجات اور شرائط کا اعلان حج پالیسی 2027 میں الگ سے کیا جائے گا۔