بشریٰ بی بی اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل

بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو طبیعت کی خرابی پر گزشتہ رات نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اب ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اطلاع دی گئی کہ بشریٰ بی بی کو رات میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گزارش ہے کہ اہلِ خانہ کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی جائے اور بانیٔ پی ٹی آئی کو بھی علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store