پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

پاک فضائیہ فائل فوٹو پاک فضائیہ

اسپیئرزآف وکٹری 2026کثیر القومی مشق ، پاک فضائیہ کا ایف 16 بلاک 52 طیاروں پر مشتمل دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان فضائیہ کے دستے میں ایف-16 بلاک-52 طیارے اور مخصوص فضائی و زمینی عملہ شامل ہیں ۔

کثیرالقومی فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری–2026 میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ کا دستہ کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچا۔

مشق میں میزبان سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکہ کے لڑاکا طیارے شریک ہیں ۔

install suchtv android app on google app store