پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی مکمل سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، دفتر خارجہ

پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی مکمل سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، دفتر خارجہ فائل فوٹو پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی مکمل سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنےجائز حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ کے پاکستان سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہیں،  بھارتی الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ایک بار پھر اپنی دہشت گردی اورعلاقائی عدم استحکام میں کردارسے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، خطے میں دہشت گردی کے فروغ میں بھارت کا کردار دستاویزی اورواضح ہے، کلبھوشن یادیو کا معاملہ پاکستان کیخلاف ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت پربیرون ملک ٹارگٹ کلنگز، تخریبکاری اوردہشت گرد نیٹ ورکس کی معاونت کےسنگین الزامات ہیں،  ہندوتوا نظریہ انتہاپسندی اور تشدد کو فروغ دیتا ہے،بھارتی طرزعمل اسی سوچ کاعکاس ہے، بھارت کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیرقانونی اور جابرانہ فوجی قبضہ برقرار ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی مکمل سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سندھ طاس معاہدہ نیک نیتی سےطے پانے والا بین الاقوامی معاہدہ ہے، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی خطے کے استحکام کو نقصان پہنچائے گی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اپنےجائز حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

install suchtv android app on google app store