جی ایچ کیو میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو بڑے پیمانے پر پسپائی پر مجبور کیا تھا۔

اس کارروائی میں نہ صرف دشمن کا فضائی دفاع ناکام بنایا گیا بلکہ بھارت کے سات جدید لڑاکا طیارے بھی مار گرائے گئے، جسے پاکستان کی بڑی عسکری کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store