نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ا مریکا اور ایران مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے ایران امریکا تنازعے کو حل کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کررہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ47 سال کے بعد ایران، امریکا مذاکرات کی ثالثی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، ایران امریکا تنازعے کی وجہ سے اس خطے کی معیشت اور تجارت متاثرہوئی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 2 ارب آبادی کے اس خطے کا جی ڈی پی صرف 4 ٹریلین ہے، خطے کے ممالک کے درمیان تجارت کا کوئی باقاعدہ نظام نہیں۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ ہمیں جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارت اور رابطے بڑھانے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹرانس شپمنٹ کےلیے آئیڈیل ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں سیزفائرکے بعد آبنائےہرمز تجارتی جہازوں کےلیے کھلنا انتہائی خوش آئند ہے، امریکا اور ایران مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔