صدرآصف علی زرداری نے مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کیلئے احترام پر مبنی سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج (منگل) دوحہ میں سماجی ترقی کے لئے عالمی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہرطرح کی غربت کے خاتمے اور باوقار روزگار کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں عوام کو مرکزی اہمیت دینے کیلئے پرعزم ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نوے لاکھ سے زائدخاندانوں کو مالی معاونت، صحت اور تعلیمی سہولیات کے حوالے سے بااختیار بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی پروگرام ساری دنیا کیلئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے ذریعے لاکھوں زندگیوں کو تبدیل کرنے میں مدد ملی ہے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان خواندگی کی شرح کو بڑھا کر نوے فیصدتک لانا اور یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ہربچہ سکول میں داخل ہو۔