افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر آج کھول دیا جائے گا

ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دی جائے گی فائل فوٹو ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دی جائے گی

ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق امیگریشن اور کسٹمز کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کر لیا گیا ہے تاکہ افغان شہریوں کی واپسی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کیا جا سکے۔

تاہم دوطرفہ تجارت کے لیے طورخم بارڈر فی الحال بند رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاک افغان سرحدیں فی الحال بند رہیں گی، جبکہ تجارت کھولنے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store