سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثرہونے کا امکان

سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثرہونے کا امکان فائل فوٹو سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثرہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔  

پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، مرمت کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ 

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جس کے باعث انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store