ایم ڈی کیٹ 2025کےلئے: طلبہ کی رجسٹریشن مکمل، امتحان کی تاریخ کا اعلان

ایم ڈی کیٹ 2025 فائل فوٹو ایم ڈی کیٹ 2025

ایم ڈی کیٹ 2025 کیلئےرجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے ،امتحان26اکتوبر کوہوگا۔ ایک لاکھ 40 ہزار 71 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن کرائی،سیلاب متاثرہ طلبہ کے پیش نظر امتحان کی تاریخ 5 سے 26 اکتوبر کردی گئی ۔

پنجاب سے سب سے زیادہ 50 ہزار 443 امیدوار ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹر ہوئے،خیبرپختونخوا سے 39 ہزار 964 اور سندھ سے 33 ہزار 160 امیدوارایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ۔

بلوچستان سے 10 ہزار 278 امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شریک ہوں گے، سعودی عرب میں بھی 194 امیدوار امتحان دیں گے۔

install suchtv android app on google app store