رانا ثنا کی غیرحاضری پر برہمی، قائمہ کمیٹی نے وزیراعظم کے مشیر کو طلب کرلیا

وفاقی وزیر و وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ فائل فوٹو وفاقی وزیر و وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے وفاقی وزیر و وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی عدم حاضری پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے انہیں آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔ اجلاس چیئرمین ثناء اللہ مستی خیل کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ اگست مقدس مہینہ ہے، قوم متحد ہے اور سب کو مل کر پاکستان کو آگے بڑھانا ہوگا، ملک مقدم ہے جبکہ سیاست بعد میں آتی ہے۔

چیئرمین نے رانا ثناء اللہ سے اپنے قریبی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی عزت کرتے ہیں، لیکن اگر وہ آئندہ اجلاس میں شریک نہ ہوئے تو کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوگا۔

کمیٹی ممبران نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر اگلے اجلاس میں رانا ثناء اللہ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

install suchtv android app on google app store