غزہ کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار سعودی عرب میں او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شریک ہوں گے، جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، اور اجلاس میں عالمی سطح پر اہم سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جبکہ پاکستان کے مفادات اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اپنی پوزیشن کو مضبوطی سے پیش کرنے کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فلسطین میں اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت پر بات ہوگی۔

ترجمان کے مطابق غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 23 اور 24 اگست تک بنگلہ دیش کا دورہ کیا،

یہ سرکاری دورہ بنگلہ دیش کی حکومت کی دعوت پر کیا گیا، کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا تقریباً 13 سال بعد بنگلہ دیش کا پہلا دورہ تھا،

اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کی۔

ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس سے ملاقات کی،

اسحاق ڈار نے مشیر تجارت شیخ بشیر الدین کے ساتھ بھی ملاقات کی

اقتصادی اور تجارت سے متعلق سینئر حکام کی موجودگی میں اسحاق ڈار کی مشیر تجارت بنگلہ دیش سے ملاقات ہوئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی، جماعت اسلامی اور نیشنل سٹیزن پارٹی کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں،

دورے میں متعدد معاہدوں، مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے، سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا کے خاتمے کے معاہدہ پر دستخط ہوئے۔

install suchtv android app on google app store