سی ایس ایس 2025 کے امتحانی نتائج کا اعلان

سی ایس ایس فائل فوٹو سی ایس ایس

ایف پی ایس سی کے ترجمان کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی شرح 2.77 فیصد رہی۔

امتحان کیلئے 18 ہزار 139 امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں سے 12 ہزار 792 امیدوار شریک ہوئے، تاہم صرف 354 کامیاب ہو سکے، اس طرح کامیابی کا تناسب محض 2.77 فیصد رہا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں کے کیسز مسترد کیے گئے ہیں ان کے نتائج قواعد کے مطابق روک دیے گئے ہیں تاہم کامیاب امیدواروں کو آئندہ مراحل کے لیے جلد مطلع کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store