بھارتی پروازوں پر پابندی برقرار، پاکستان نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

بھارتی پروازوں پر پابندی برقرار فائل فوٹو بھارتی پروازوں پر پابندی برقرار

پاکستان نے خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت متعلقہ حکام نے نوٹس ٹو ایئر مین جاری کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی کو برقرار رکھا ہے، جو فضائی سیکیورٹی اور قومی مفادات کے تحفظ کے تحت کیا گیا ایک اہم اقدام تصور کیا جا رہا ہے۔

پی اے اے حکام کی جانب سے انڈین طیاروں کی پاکستانی حدود کے استعمال میں پابندی میں ایک ماہ توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا۔

پاکستانی فضائی حدود 20 اگست 2025 کو دن 02:45 سے 24 ستمبر صبح 5 بجے تک بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئر لائنز کے مالک یا کرائے کے طیاروں اور فوجی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے 23 اپریل سے پاکستان نے فضائی حدود بند رکھی ہیں۔ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئرلائنز کواربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store