مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں ،بیرسٹر گوہر کی اپیل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے  اپیل کی ہے کہ مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں ، وفاق اور صوبائی حکومت سے کہوں گا جتنا تعاون ہو سکے فوراً کریں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات خیبرپختونخوا میں زیادہ بارشیں ہوئیں، بونیر میں 78 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،مزید جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

سیلاب کے باعث بونیر میں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے،کئی مقامات پر ریسکیو آپریشن کیلئے ہیلی کاپٹرکی ضرورت ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ سیلاب والے علاقوں میں پہلے زمینی راستے بحال کریں،خیبرپختونخوا حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store