پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کر رہا، جوہری صلاحیت دفاع کے لیے ہے: خواجہ آصف

پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کر رہا، جوہری صلاحیت دفاع کے لیے ہے: خواجہ آصف فائل فوٹو پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کر رہا، جوہری صلاحیت دفاع کے لیے ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کا ہتھیار استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی اس پر یقین رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر دفاعی مقصد کے لیے ہے۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات کو گھر میں سیاسی بحران کو چھپانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے اور بھارت کے اندر مودی کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور بھارت اپنے عالمی مقام کو مودی کی قیادت میں کھو رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے بھارتی اندرونی معاملات میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں اور پاکستان کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے لیے ہر جنگ لڑ کر کامیابی حاصل کی ہے اور وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔

install suchtv android app on google app store