نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار سے امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی نے ملاقات کی اور انہیں پاک امریکا انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے حوالے سے بریف کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی، گریگوری ڈی۔ لوگرفو، نے آج نائب وزیر اعظم/وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کو پاکستان امریکا انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ دہشت گردی پر مسلسل اور منظم دوطرفہ روابط کی حوصلہ افزائی کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے ان کاوشوں کو خطے میں امن کے لیے اہم قرار دیا گیا۔