پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یومِ آزادی 14 اگست کو احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور اور پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرا کر یومِ آزادی منائیں گے اور سادگی سے جشنِ آزادی کی تقریبات کا حصہ بنیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اس وقت احتجاج کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، پارٹی کے اہم رہنم ، پنجاب کے صدر اور چیف آرگنائزر، منظر عام سے غائب ہیں جبکہ لاہور کی قیادت بھی 5 اگست کے ناکام احتجاج کے بعد کسی نئے احتجاج کی تیاری میں نظر نہیں آ رہی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کال کے باوجود پارٹی قیادت نے 14 اگست کو احتجاج نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے،اس کے برعکس پی ٹی آئی نے یومِ آزادی کے موقع پر ورکرز کنونشن کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اب تک اس کنونشن کے لیے حکام کی جانب سے باقاعدہ اجازت نہیں ملی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرا کر یومِ آزادی منائیں گے اور سادگی سے جشنِ آزادی کی تقریبات کا حصہ بنیں گے۔