وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا امن معاہدے میں امریکی صدر کے کردار کو سراہا

شہباز شریف کا آرمینیا اور آذر بائیجان کے امن معاہدے کا خیرمقدم فائل فوٹو شہباز شریف کا آرمینیا اور آذر بائیجان کے امن معاہدے کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کی شروعات ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کو قریب لانے اور معاہدہ ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک ایسا خطہ جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے امریکا کے سہولت کاری کے کردار کو سراہتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا تھا جہاں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

install suchtv android app on google app store