فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آن لائن اپلائی کرنے کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آن لائن اپلائی کرنے کی فیسوں میں اضافہ کر دیا فائل فوٹو فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آن لائن اپلائی کرنے کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آن لائن اپلائی کرنے کی فیسوں میں اضافہ کردیا،  تمام امیدواروں کو نئی فیسوں کے مطابق درخواست جمع کرانا ہوگی۔ 

فیسوں میں اضافہ فنانس ڈویژن کی منظوری سے کیا گیا ہے،  فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے عوامی آگاہی کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

گریڈ  16  اور 17 کے امتحان کے لیے نئی فیس 600  روپے جبکہ گریڈ  18 کے لیے فیس بڑھا کر 1500  روپے کر دی گئی۔ گریڈ 19  کی نئی فیس 2500  جبکہ گریڈ 20  اوراس سے اوپر کے امتحان کیلئے فیس 3 ہزار روپے ہوگئی۔ ریویو پٹیشن اور نمائندگی کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی فیسوں کا اطلاق اکیس ستمبر 2025  سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store