حج رجسٹریشن کی تاریخ کا آج آخری دن

حج رجسٹریشن کی تاریخ کا آج آخری دن فائل فوٹو حج رجسٹریشن کی تاریخ کا آج آخری دن

سال 2026 میں حج پر جانے والے افراد کی رجسٹریشن میں کچھ وقت باقی ہے۔

حج رجسٹریشن کی تاریخ کا آج آخری روز ، رجسٹریشن کا  وقت رات 12 بجے ختم ہوجائے گا ،ذرائع وزارت مذہبی امور کاکہنا ہے کہ حج رجسٹریشن کے وقت میں مزید اضافہ نہیں ہوگا،چار لاکھ 19 ہزار حجاج اب تک آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن مکمل کروا چکے ہیں۔ 

 ذرائع وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور حج رجسٹریشن کا وقت پہلے دو روز بڑھا چکی تھی۔  حج رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ۔پندرہ نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل پر حج رجسٹریشن جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store