فیلڈ مارشل کی صدارت سنبھالنے کی کوئی خواہش یا بات زیرغور نہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کی صدارت سنبھالنے کی کوئی خواہش یا بات زیرغور نہیں ہے۔ صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نشانہ بنانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے افراد سے بخوبی واقف ہیں۔

ایکس پر پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکھا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو صدر کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا جا رہا ہے، اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات زیرِ غور ہے کہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہاں ہیں۔

صدر پاکستان کے مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ مضبوط اور احترام پر مبنی تعلقات ہیں۔

محسن نقوی نے مزید لکھا کہ فیلڈ مارشل کی واحد توجہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام پر مرکوز ہے اور کسی چیز پر نہیں، جو لوگ اس جھوٹے بیانیے میں ملوث ہیں۔

دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں، جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جو بھی ضروری ہوگا وہ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store