آزاد کشمیر اور پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند

پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ غیر یقینی اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر آج پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ غیر یقینی اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر آج پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ غیر یقینی اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر آج پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر کے طور پر تعلیمی سرگرمیاں معطل کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر میں بھی احتیاطی اقدامات کے طور پر ضلع پونچھ، مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store