ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

وفاقی وزارتِ ریلوے نے عید کے موقع پر تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ فائل فوٹو وفاقی وزارتِ ریلوے نے عید کے موقع پر تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزارتِ ریلوے نے عید کے موقع پر تمام ایکسپریس ٹرینوں، مسافر ٹرینوں اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت ریلوے کے مطابق خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزارتِ ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے گا۔

وزارتِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولتیں دینے پر یقین رکھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store