سیلاب کے باعث پاکستان میں اسکولوں،گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف اسکرین گریب وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیےاگربروقت اقدامات نہ کیےگئے توآنے والے وقت میں نقصان ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دنیا نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والےنقصانات پرپاکستان کی امداد کے وعدے کیے، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 سمٹ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا سیلاب کے باعث پاکستان میں اسکولوں،گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دنیا نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والےنقصانات پرپاکستان کی امداد کے وعدے کیے، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی طرح دیگرممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورت حال کا سامنا کریں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے بھرپوراقدامات کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک پرکام کر رہے ہیں، دنیا کوپاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنا ہوگی، پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا محفوظ مستقبل کے لیے ماحولیاتی تحفظ پر ہنگامی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا، اگر ہم نے بروقت اقدامات نہ کیے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

install suchtv android app on google app store