سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد کہاں چلے گئے؟

سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ فائل فوٹو سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر گزشتہ روز اپنے منصب سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ترکش ائرلائن کی پرواز نمبر ٹی کے 711 پر استنبول روانہ ہوئے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ معمول کا پروٹوکول اسٹاف تھا اور وہ نارمل انٹرنیشنل لاؤنج کے ذریعے طیارے میں سوار ہوئے۔

install suchtv android app on google app store