چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک، اہم فیصلے لکھیں گے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فائل فوٹو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے جب کہ چیف جسٹس کے چیمبر ورک پر جانے کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور نئے چیف جسٹس کے تقررکیلئے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔

install suchtv android app on google app store