190 ملین پاؤنڈ کیس: ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

عمران خان اور بشری بی بی فائل فوٹو عمران خان اور بشری بی بی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے حکم سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے کیس سے بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ ٹرائل مکمل کر لے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store