جیل ملاقاتوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے ہو گئے۔
ایس او پیز کے مطابق عمران خان نے جیل ملاقاتوں کے لیے تین فوکل پرسنز مقرر کر دیئے ہیں جن میں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل ہیں، ایس او پیز پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے۔
ایس او پیز میں طے ہوا جیل ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن دو لوگوں کے نام دے گا اور ہفتے میں دو روز ملاقات ہو گی جبکہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور جمعرات کو وکلا و دیگر شخصیات کی ملاقات ہوا کرے گی۔
ایس او پیز میں یہ بھی طے کیا گیا کہ عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔
دوسری جانب جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 جبکہ 28 مارچ کو 18 افراد نے عمران خان سے ملاقات کی۔