وفاقی وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پارلیمنٹ پہنچ گئے۔
اس موقع پر صحافی نے محسن نقوی سے سوال کیا کہ کرکٹ کا برا حال ہو گیا ہے آپ نے کہا سرجری ہوگی، کب تک ہو گی؟ چیئرمین پی سی بی نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرجری کے لیے پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا تھا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا، آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے کہا تھا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پرفارمنس پر ہے۔