پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری

پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری فائل فوٹو پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری

سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال عازمین حج کو سعودی ایئرپورٹ پر قطار میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا، کراچی ایئرپورٹ پر تمام سہولیات مل جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روٹ ٹومکہ پراجیکٹ کی بدولت کراچی میں ہی امیگریشن مراحل مکمل ہوں گے۔

سیکرٹیری وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ رواں برس عازمین حج کو کراچی ایئرپورٹ پر تمام سہولیات مل جائیں گی، عازمین حج کو سعودی ائرپورٹ پر قطار میں نہیں کھڑا ہونا ہوگا۔

ڈاکٹرعطا الرحمان نے بتایا کہ کراچی سے مکہ تک روٹ کی توسیع کےمنصوبے کےسلسلےمیں سعودی وفد کو بریف کیا گیا ہے۔

یاد رہے روٹ ٹو مکہ اقدام کا پائلٹ پراجیکٹ 2019 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد اب تک کل 22000 حجاج نے اس پروجیکٹ کے ذریعے سفر میں آسانی حاصل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store