سابق وزیراعلٰی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کو سینیٹ انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا

سابق وزیر اعلٰی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو فائل فوٹو سابق وزیر اعلٰی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل نے بتایا کہ میر دوستن ڈومکی (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے، پارٹی صدر شہباز شریف نے انہیں ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر اعجاز جکھرانی نے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل نے بتایا کہ میر دوستن ڈومکی (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے، پارٹی صدر شہباز شریف نے انہیں ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

ادھر جمعیت علماء اسلام نے عبدالشکور غیبیزئی کو سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ ہے اور انہیں ٹکٹ منگل کو جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان سےسینیٹ کی 3 خالی نشستوں کیلئے 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

install suchtv android app on google app store