شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، شب برات کب ہوگی؟

شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا فائل فوٹو شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا

ملک بھر میں کہیں بھی شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان پیر کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم شعبان المعظم 1445 ہجری اب 12 فروری پیرکو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

اجلاس کے دوران ملک بھر سے ماہ شعبان المعظم کے چاند کی شہادتیں حاصل کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہ ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت نہ ملنے کے باعث یکم شعبان المعظم 12 فروری بروز پیر کو ہو گی۔جبکہ شب برات 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب کو ہو گی۔دوسری جانب رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی گئی ہے۔

دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔ رجب المرجب کی 29 تاریخ ہو جانے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز میں اب 30 یا 31 دن باقی ہیں۔

install suchtv android app on google app store