پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔
رضا امیری مقدم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابی عمل کے اختتام پر، میں پاکستانی قوم اورحکومت پاکستان کوملک گیر انتخابات کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے حصول پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اپنی ٹویٹ میں ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ یہ پڑوسی، دوست اور برادر ملک کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ ہے۔
At the end of the day, I extend my warmest congratulations to honorable nation & @GovtofPakistan to achieve holding a successful, safe & secure nationwide #Elections2024. It marks another achievement in the history of the neighborly, friendly & brotherly country of #Pakistan??. pic.twitter.com/gSaU0I0Y5k
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) February 8, 2024