توشہ خانہ کیس: عمران خان نے حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

بانی تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ بانی تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس کے ذریعے درخواست دائر کی۔

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا توشہ خانہ کیس میں 29جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کا اپنے وکیل کے ذریعے حق دفاع بحال کیا جائے۔

بانی تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس کے ذریعے درخواست دائر کی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا حق جرح ختم کیا ہے اور توشہ خانہ ریفرنس کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

install suchtv android app on google app store