کراچی کی جویریہ کو آخر محبت مل گئی، شادی کرنے بھارت پہنچ گئی

 جویریہ خانم اور اس کا بھارتی منگیتر سمیر خان فائل فوٹو  جویریہ خانم اور اس کا بھارتی منگیتر سمیر خان

شہر قائد سے تعلق رکھنے والی جویریہ خانم اپنے بھارتی منگیتر سے شادی کرنے کے لیے کلکتہ پہنچ گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ خانم منگل کو لاہور کے واہگہ بارڈر کے ذریعے انڈیا پہنچیں، جہاں اُن کے منگیتر سمیر خان اور اہلخانہ نے ڈھول بجا کر اُن کا بھرپور استقبال کیا۔ دونوں کی شادی جنوری میں طے ہے۔

پاکستانی خاتون کا انڈیا میں داخل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے 45 دن کا ویزہ دیا گیا ہے اور یہاں آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ مجھے یہاں بہت زیادہ پیار مل رہا ہے‘۔

اُن کا دوبار مسلسل ویزہ درخواستیں مسترد ہونے پر کہنا تھا کہ ’امید ہے میرے لیے یہ ایک نئی زندگی کی اچھی شروعات ثابت ہوگی۔ میرے گھر (پاکستان میں) سب بہت خوش ہیں اور مجھے یقین نہیں آ رہا کہ مجھے پانچ سال بعد انڈیا کا ویزہ مِل گیا ہے۔‘

سمیر خان کا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے جویریہ کی تصویر پہلی مرتبہ اپنی والدہ کے فون میں دیکھی تھی۔

سمیر خان نے مزید بتایا کہ ’میری والدہ بہت خوش ہیں کہ ہم جنوری میں شادی کر رہے ہیں۔’انہوں نے کہا کہ شادی میں شرکت کے لیے اُن کے دوست جرمنی، سپین، امریکہ اور دیگر ممالک سے انڈیا پہنچیں گے۔‘

یہ سب مئی 2018 میں شروع ہوا جب میں جرمنی میں زیرِ تعلیم تھا تب ہی میں نے جویریہ کی تصویر اپنی والدہ کے فون میں دیکھی اور اُن میں دلچسپی ظاہر کی۔ سمیر نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کو بتادیا تھا کہ میں جویریہ سے ہی شادی کروں گا‘۔

 

install suchtv android app on google app store