پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے آڈیو لیکس سے متعلق ردعمل دیا ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ یہ کلائینٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو ہے جنہوں نے لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے، یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے؟ وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ فون کال لیک
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو میں دونوں شخصیات چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔