پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ فائل فوٹو ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے منتظر ہوں کیونکہ جنگ بندی سے غزہ کے متاثرین تک امداد پہنچانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدید خواہشمند ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جنگ بندی کے دوران غزہ کو ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا غزہ ایک مقبوضہ علاقہ ہے، نہ صرف غزہ بلکہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر بھی اسرائیلی قبضے پر پاکستان سنجیدہ تحفطات رکھتا ہے، ہم فلسطین کے 1967 سے پیشگی سرحدوں پر دو ریاستی حل کے حامی ہیں، ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی اور اقتصادی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان فلسطینی زمین پر اسرائیل کے منصوبے پر سنجیدہ تحفظات رکھتا ہے، ہم یہودی آباد کاری کو غیر قانونی سمجھتے ہیں، یہ غیر قانونی آباد کاری فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے رستے میں شدید رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں عارضی جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کل تک موخر

پاک افغان تعلقات اور سرحد پار سے دہشتگردی سے متعلق سوال پر دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا پاکستان کے افغانستان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہیں۔

پاکستان کو افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر تشویش ہے، پاکستان افغان انتظامیہ کے ساتھ دہشتگروں اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں پر رابطے میں ہے، افغان انتظامیہ سے رابطے میں ہیں تاکہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان متعدد بار ٹی ٹی پی کی کاروائیوں سے افغانستان کو آگاہ کر چکا ہے، انٹیلی جینس سے متعلق کوئی معلومات شیئر نہیں کر سکتی لیکن افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر کارروائی کی توقع رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store