اٹھارویں ترمیم کی واپسی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سےمتعلق ن لیگ نےکوئی فیصلہ نہیں کیا اٹھارویں ترمیم کی واپسی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں ترمیم کوئی ایکسٹرا آرڈ نری چیزنہیں ہم کرتےرہےہیں، ہماری منشور کمیٹی کو عرفان صدیقی لیڈ کر رہے ہیں ، عرفان صدیقی اور مریم اورنگزیب نے بیان دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے کے بعد ہم نے بہت کام کیا ، میثاق جمہوریت میں ہی آئینی آصلاحات کا معاملہ بھی تھا، پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے حقیقی چیلنجز ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ ہیں ، کیا صوبے وہ تمام کام کر رہے ہیں جیسے صحت کا شعبہ ہے۔

اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کوئی معاملہ نہیں ہے، این ایف سی کی جو نظر ثانی ہوئی ہے اس کو دیکھنے کی ضرورت ہے، آئین میں ترمیم کرنا کوئی بات نہیں ہم نے آئینی ترمیم کرتے رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اٹھارویں ترمیم سےمتعلق ن لیگ نےکوئی فیصلہ نہیں کیا اورنہ ہی کوئی ہدایت منشورکمیٹی کودی ہے۔

install suchtv android app on google app store