چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تقویض کردیے۔
مطابق سپریم کورٹ کے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تقویض کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق معاملات میں مکمل با اختیار ہونگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا، آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دینگی۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دینگی۔