صدر عارف علوی کا تحریک انصاف کے خدشات سے متعلق وزیر اعظم کو خط

صدر عارف علوی کا تحریک انصاف کے خدشات سے متعلق وزیر اعظم کو خط فائل فوٹو صدر عارف علوی کا تحریک انصاف کے خدشات سے متعلق وزیر اعظم کو خط

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خدشات سے آگاہ کردیا۔ صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بنیادی حقوق، سیاسی میدان سے متعلق پی ٹی آئی خدشات پر غور کرنے کا کہا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ نگراں حکومت کا تمام سیاسی جماعتوں کو ہموار میدان فراہم کرنا بے حد اہم ہے، آئندہ انتخابات میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق پالیسی پر آپ کے حالیہ بیانات باعث اطمینان ہیں، پختہ یقین ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے عوام اور ریاست کے لیے آگے بڑھنے کا مناسب راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا، آزاد میڈیا کے ذریعے رائے کا اظہار ہی جمہوریت کی روح ہے، آزادانہ، منصفانہ اور مستند الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں، رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے اور انہیں عوام کو منتخب کرنے کا حق ہے، آرٹیکل 41 کے تحت صدر، وزیراعظم اور اداروں سمیت شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں اسی وجہ سے پی ٹی آئی کے خدشات پر مشتمل خط آپ کو ارسال کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سیاسی وابستگیاں، وفاداریاں بدلنے پر ایسے واقعات تشویش کا باعث بنتے ہیں، خواتین سیاسی ورکرز کی نظربندی یا عدالتی ریلیف کے بعد بار بار گرفتاریاں معاملے کو مزید حساس بنادیتی ہیں۔

عارف علوی نے لکھا کہ آئین کے آرٹیکل چار کے تحت قانون کے مطابق سلوک کیا جانا ہر شہری کا ناقابل تسیخ حق ہے، آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی جماعت کی رکنیت یا تنظیم سازی کرنا ہر شہری کا حق ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کے ساتھ آزاد پریس کا حق دیتا ہے، نگراں وزیراعظم، حکومت کے سربراہ ہونے کے ناطے ان معاملات پر غور کریں۔

install suchtv android app on google app store