سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اسلام آباد سے گرفتار

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

فواد چوہدری کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کی تصدیق ان کے بھائی فیصل چوہدری نے کردی ہے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ اور بھائی فیصل چوہدری کے مطابق صبح اسلام آبقاد پولیس کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ آئے جو فواد کو لیکر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے بتایا کہ صبح ناشتے کا وقت جب سادہ لباس میں کچھ لوگ تقریباً 7 وفاقی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گھر میں گھنسے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری سابق سیاسی ساتھی اسد قیصر کو بھی اسلام آباد سے ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا گیا تھا جنہیں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store