مراعات اور تنخواہوں میں بڑا اضافہ

وزارتِ خزانہ نے ایم پی اسکیل کی تنخواہوں اور مراعات میں 45 فیصد اضافہ کر دیا۔ فائل فوٹو وزارتِ خزانہ نے ایم پی اسکیل کی تنخواہوں اور مراعات میں 45 فیصد اضافہ کر دیا۔

وزارتِ خزانہ نے ایم پی اسکیل کی تنخواہوں اور مراعات میں 45 فیصد اضافہ کر دیا، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی 1، 2 اور 3 اسکیل کے لیے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس پر یکم اکتوبر سے عمل درآمد ہو گا۔

ایم پی اسکیل 1 کے لیے کم از کم تنخواہ 5 لاکھ 54 ہزار 600 اور زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 99 ہزار 250 روپے تھی جو اب کم از کم 8 لاکھ 4 ہزار 180 روپے اور زیادہ سے زیادہ 11 لاکھ 3 ہزار 920 روپے کر دی گئی ہے۔

ایم پی 1 اسکیل کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس 95 ہزار 910 روپے رہے گا۔

ایم پی 2 کے لیے کم از کم تنخواہ 2 لاکھ 55 ہزار 750 روسے اور زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 13ہزار 600 روپے تھی جو اب کم از کم تنخواہ 3 لاکھ 70 ہزار 850 روپے اور زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ 99 ہزار 740 روپے ہو گئی ہے۔

ایم پی 3 اسکیل کی کم از کم تنخواہ 1 لاکھ 65 ہزار 855 روپے تھی جو 2 لاکھ 40 ہزار 460 روپے کر دی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2 لاکھ 33 ہزار 750 روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 38 ہزار 960 روپے کر دی گئی ہے۔

ایم پی3 اسکیل کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس 65 ہزار 60 روپے ماہانہ ہو گا۔

install suchtv android app on google app store