سابق رکن اسمبلی روبینہ شاہین وٹو کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

سابق رکن اسمبلی روبینہ شاہین وٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی فائل فوٹو سابق رکن اسمبلی روبینہ شاہین وٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سےاسلام آباد میں جیالے رہنماؤں کی ملاقاتیں کیں ۔جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران اوکاڑہ سے سابق رکن اسمبلی روبینہ شاہین وٹو پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ شاہین وٹو کو پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف بھی موجود تھے ۔ ملاقات کےدوران پنجاب خصوصااوکاڑہ کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی رہنما سردار عمرگور گیج ، ندیم افضل چن اورمحمدعلی شاہ باچہ اور شازی خان نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کیں۔

install suchtv android app on google app store